ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی ترسیل کیلئے این ٹی ڈی سی اور بینکوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

کراچی(آئی این پی)ونڈ پاور پلانٹس سے بجلی کی ترسیل کے لیے این ٹی ڈی سی نے بینکوں سے 6.4ارب روپے مالی سہولت کا معاہدہ کر لیا،تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے ونڈ پاور پراجیکٹس سے سسٹم میں 1224میگا واٹ بجلی شامل کرنے کے لیے 6400ملین روپے فنانسنگ فیسیلٹی کے لیے بینکنگ کنسورشیم کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، 6.4ارب روپے 1224میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کرنے کے لیے گرڈ اسٹیشن 220/132 کے وی سب اسٹیشن جھمپیر IIاور 35کلو میٹر ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر پر خرچ کیے جائیں گے، جس سے جھمپیر ونڈ کوریڈور میں ونڈ پاور پلانٹس سے قابل تجدید توانائی کی ترسیل کی جائے گی، این ٹی ڈی سیحکام کے مطابق این ٹی ڈی سی نے پہلی بار حکومتی گارنٹی کے بغیر اپنے وسائل کی بنیاد پر فنانسنگ فیسلٹی کا حصول ممکن بنایا ہے، جھمپیر IIمنصوبے کی PC-Iلاگت 10.753ارب روپے میں سے 6.40ارب روپے کی فنڈنگ مطلوب تھی، اس کے ساتھ ساتھ گھارو جھمپیر کوریڈور میں مستقبل میں ونڈ پاور کی ڈویلپمنٹ کے پیش نظر اس 220کے وی گرڈ اسٹیشن کی استعداد کو 500کے وی تک بڑھایا جائے گا۔

close