اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 26 پیسے فی یونٹ سستی کر دی۔ نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی سستی کرنے کا اطلاق صرف جولائی کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیول پرائس کا اطلاق 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو اورزرعی صارفین جبکہ اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔۔۔۔
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا
کراچی (آن لائن )انٹر بینک میں پیرکو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 159.10روپے سے بڑھ کر159.30روپے اور قیمت فروخت159.20روپے سے بڑھ کر159.40روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159.40روپے اور قیمت فروخت159.70روپے پر برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں60پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید 187روپے سے گھٹ کر186.50روپے اور قیمت فروخت189روپے سے گھٹ کر188.40روپے ہو گئی اسی طرح 1روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 219روپے سے گھٹ کر218روپے اور قیمت فروخت221روپے سے کم ہو کر220روپے پر آ گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں