نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آن لائن )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 26 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمی ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد کی جائے گی جس کا اطلاق صرف جولائی کے بلوں پر ہو گا۔نیپرا نے بجلی کی قیمت کم کر دی۔سی پی پی اے نے 12 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا اتھارٹی نے 29 جون 2021 کو ایف سی اے پرعوامی سماعت کی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسکوز کے تمام صارفین ، 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے ، لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین جو انڈسٹریل سپورٹ پیکج کا فائدہ لے رہے ہیں ان کو اضافی کم قیمت والے یونٹ پر نہیں ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close