اسلام آباد (پی این آئی) گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر، سوزوکی کے بعد دیگر بڑی گاڑی ساز کمپنوں نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا- تفصیلات کےمطابق پاک سوزوکی کے بعد ٹیوٹا، کیا لکی موٹرز، ہونڈا ایٹلس اور ہنڈائے نے بھی گاڑیوں کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے ٹیکس چھوٹ کا فائدہ عوام کو پہنچانے کا فیصلہ کر لیاہے۔ہونڈ ا ایٹلس نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ سوک1.5 آر ایس ٹربو “ کی قیمت میں ایک لاکھ 35 ہزار روپے کمی کا اعلان کر دیاہے جس کے بعد قیمت 4.7 ملین سے کم ہو کر 4.56 ملین روپے پر آ گئی ہے۔ ہونڈا سویک 1.8 آئی وی ٹیک سی وی ٹی کی قیمت میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے کمی کی گئی ہے ،اس کی نئی قیمت 3.614 ملین ہو گئی ہے۔سوک اوریل 1.8 آئی وی ٹیک سی وی ٹی کی قیمت میں بھی ایک لاکھ 15 ہزار روپے کمی آئی ہے جس کے بعد یہ گاڑی 3.98 ملین سے کم ہو کر 3.86 ملین روپے پر آ گئی ہے۔ہونڈا کی چند سال قبل مارکیٹ میں متعارف کروائی گئی گاڑی ” بی آر وی “ کی قیمت بھی ایک لاکھ 5 ہزار روپے کم کر دی گئی ہے ، اس کی نئی قیمت 3.37 ملین روپے ہو گی۔کیا موٹرز کی جانب سے بھی متعدد ماڈلز میں قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیاہے ، ایک ہزار سی سی انجن پر محیط ’ پکانٹو ‘ کی قیمت میں ایک لاکھ 27 ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد یہ گاڑی 2.05 ملین سے سستی ہو کر 1.92 ملین روپے پر آ گئی ہے۔پکانٹو کے ایم ٹی ورژن کی قیمت میں ایک لاکھ 18 ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے اس کی نئی قیمت 1.78 ملین روپے ہو گی۔گاڑیوں کی مارکیٹ میں دھوم مچانے والی ’ کیا سپورٹیج “ بھی ایک لاکھ 5 ہزار روپے سے ایک لاکھ 29 ہزار روپے تک سستی ہو گئی ہے ،سپورٹیج اے ڈبلیو ڈی 5.27 ملین، سپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی 4.78 ملین اورسپورٹیج کا الفا ماڈل 4.29 ملین روپے میں فروخت کیا جائے گا۔اس کے علاوہ سورونٹو اے ڈبلیو ڈی کی قیمت آٹھ ملین سے کم ہو کر 7.8 ملین روپے پر آ گئی ہے۔ہنڈائے نشات کی جانب سے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیاہے ، ہنڈائے ٹسکان اے ڈبلیو ڈی اے ٹی الٹی میٹ کی قیمت میں ایک لاکھ 30 ہزار روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ گاڑی 5.47ملین سے کم ہو کر 5.6 ملین روپے پر آ گئی ہے۔اسی طرح ہنڈائے الینٹرا 4.05 ملین روپے سے کم ہو کر 3.9 ملین پر آ گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات کو نشریات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خسرو بختیار نے کہا کہ پچھلے سال 4 لاکھ 15 ہزار گاڑیاں بنیں، ہم چاہتے ہیں کہ طلب بڑھائیں کیونکہ یہ سب سے بڑا سیکٹر ہے، گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوتی ہیں تو طلب بڑھتی ہے، تو ہم نے گاڑیوں پر ڈیوٹی کم کردی ہے، جس کے بعد 660 سی سی کی گاڑیوں کی قیمت ایک لاکھ 50 ہزار روپے تک کم ہوں گی. انہوں نے کہا کہ کلٹس، سٹی اور ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوں گی اور طلب میں اضافہ ہوگا جبکہ طلب بڑھنے سے 3 لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہوں گی انہوں نے کہا کہ اس سال گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ملا کر 3 لاکھ 75 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی، ہم نے گاڑیوں کی اپ فرنٹ پیمنٹ 20 فیصد کردی ہے، آئندہ سال اس کی اقساط کو بھی کم کر دیں گے. وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ بہت بڑا سیکٹر ہے، اس کو ہمیں برآمد کی طرف لے کر جانا ہے، نئی پالیسی جو آرہی وہ برآمد اور مینوفیکچرنگ کی بنیاد پر بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ‘ہماری توجہ یہ ہے کہ ہماری گاڑیوں کو بہتر کیا جائے، پاکستان میں سب گاڑیوں کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں، چھوٹی گاڑی پر میری گاڑی اسکیم کے تحت ہماری خاص توجہ ہے، ہمارا ہدف ہے کہ پاکستان میں 5 لاکھ گاڑیاں بنیں گی، یہ بل کل کابینہ میں منظور ہوا ہے اور کوشش ہے کہ آر او آجائے تو ہم نئی قیمتوں کا اطلاق کریں گے، جبکہ ہم آٹو سیکٹر میں درآمد کی بھی اجازت دیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں