ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 23اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد(آئی این پی) حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں دوران 23اشیائے ضروریہ مہنگی ، 9سستی ہوئیں جبکہ 19کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی بارے ہفتہ واررپورٹ جاری کردی ہے جس سے واضع ہوتا ہے کہ مالی سال 2021-22کے وفاقی بجٹ کے اثرات مہنگائی میں مسلسل اضافہ کی صورت میں ظاہر ہورہے ہیں بجٹ نافذ ہونے والے دن یکم جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بھی مہنگائی کی شرح میں 0.53فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو،ٹماٹر، انڈے ، پیاز، لہسن، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، ایل پی جی، صابن، دال چنا اور، تازہ کھلا دودھ سمیت مجموعی طور پر23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اوردال مونگ، دال ماش، چکن، آٹا اوردال مسورسمیت 9اشیا سستی ہوئی ہیں، 23اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔مہنگائی کے حوالے سے ادارہ شماریات نے ہفتہ واررپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وا بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر11.51فیصد، آلو2.04فیصد،پیاز4.85فیصد، لہسن 8.31فیصد اورچینی 2.60فیصد، انڈے 1.67فیصد مہنگا ہوا جبکہ چکن 12.97فیصد، دال مسور0.34فیصد، دال مونگ 1.81فیصد ، دال ماش 0.51 فیصد اور آٹا 0.22 فیصد سستی ہوئی۔وفاقی ادارہ برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارمیں بتایا گیا ہے کہ 9جولائی 21 20کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ (ایس پی آئی)کے لحاظ سے گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ملک میں مہنگائی کی شرح 12.28فیصد رہی ہے تاہم اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلہ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.07 فیصد اضافہ ہوا۔اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر17ہزار732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 15.72فیصد، 17ہزار 733روپے سے 22ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 12.35فیصد، 22ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 11.69 فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 11.60 فیصد رہی ہوا جبکہ 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 11.53 فیصدرہی ہے۔اعداد وشمارمیں مزید بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران جن 23 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں چینی، آلو،ٹماٹر، انڈے، پیاز، لہسن، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، ایل پی جی، صابن، دال چنا اورتازہ کھلا دودھ سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔اعدادوشمارمیں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران جن 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ان میں ردال مونگ ، دال ماش، چکن، آٹا اوردال مسورسمیت دیگر اشیا شامل ہیں البتہ 19 اشیائے ضرویہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں