فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی، خریداروں کیلئے عید سے پہلے بڑی خوشخبری

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوگئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ نو ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 515 روپے کم ہو کر 93 ہزار 535 روپے کا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر کی کمی کے ساتھ 1800 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں