پاکستان کی تاریخ میں چینی کی بوری بلند ترین سطح پر جا پہنچی

بہاولنگر (پی این آئی) پاکستان کی تاریخ میں چینی کی بوری بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے اور اس کی قیمت 9 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ دور دراز کے علاقوں میں 100 کلو کی بوری 10 ہزار روپے تک میں فروخت ہورہی ہے جبکہ پرچون میں چینی کی قیمت 105 روپے سے 110 روپے کلو تک جا پہنچی ہے لوگوں کی اکثریت چینی کے حصول کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر دھکے کھانے پر مجبور ہیں جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی چینی نایاب ہونے سے شہری مہنگے داموں چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف کی حکومت کا عوام کو تحفے پہ تحفہ‘آٹا‘ چینی‘ گھی‘ دالوں کے بعد ڈی اے پی کھاد کی بوری کو بھی پَر لگ گئے بجٹ کے فوری بعد ڈی اے پی کھاد کی بوری میں 200 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close