ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی (آن لائن)عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا7ڈالر کے اضافے سے1815ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں300روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ9ہزار700روپے ہو گئی اسی طرح257روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت94ہزار50روپے ہو گئی #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close