اسلام آ باد (آئی این پی ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بتدریج بڑھتے بڑھتے اب 77 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے جو پچھلے سال اسی عرصے میں 43 ڈالر فی بیرل تھی۔ حکومت پاکستان کے پاس اب عوام کو ریلیف دینے کے آپشن بھی تقریبا نا ہونے کے برابر ہیں اور سب سے بڑا آپشن لیوی کم کرنا تھا جو اس وقت پیٹرول پر صفر ہے اور ڈیزل پر ایک روپیہ 90 پیسے فی لیٹر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں