گوادر، پنجگور اور کیچ کو بجلی کی فراہمی 15 سے زائد گھنٹے سے معطل

گوادر (پی این آئی) بلوچستان کے اقتصادی لحاظ سے سب سے اہم علاقے مکران ڈویژن کے تینوں اضلاع گوادر، پنجگوراور کیچ کو بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے سے معطل ہے۔اس علاقے کو بجلی ایران سے فراہم کی جاتی ہے لیکن ایران کی جانب سے جیکی گور مند 132 کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن پر ضروری مرمت کےکام کے باعث گوادر، پنجگوراور کیچ کو بجلی کی سپلائی 15 سے زائد گھنٹوں سے معطل ہے۔کیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن پر مرمت کا کام مکمل ہونےکے بعد بجلی بحال کردی جائےگی۔ترجمان کے مطابق گوادر، پنجگور اورکیچ میں ایران سے بجلی سپلائی ہوتی ہے، مکران میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے تینوں اضلاع کے عوام کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close