کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کیلئے بری خبر، بٹ کوائن پر پابندی لگا دی گئی

بیجنگ(پی این آئی)بٹ کوائن کی خرید و فروخت کرنے والے افراد ہوشیار ہو جائیں، چین نے اپنی ہی ڈیجیٹل کرنسی پرپابندی عائد کر دی- تفصیلات کےمطابق چین کےمرکزی بینک نےکمپنیوں کوکرپٹوکرنسی سےمتعلق ‏انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے بینکوں کو کرپٹو میں لین دین نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ چین میں کرپٹوکرنسی میں تجارت پرپابندی عائدہے اور چند روز قبل چینی حکام نےملک بھرمیں ‏کرپٹو مائننگ بندکرادی تھی۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چین نےکچھ روز پہلےکرپٹوکرنسی پر پابندی عائد کی اور اب بینکوں کو ‏کرپٹو لین دین سے منع کیا ہے۔ دوسری جانب ابوظبی کی پولیس نے کرپٹو کرنسی کی لین دین کے حوالے سے عوام کو خبردار ‏کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی کمپنی کے دھوکا دہی میں نہ آئیں۔ابوظبی کی پولیس نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے عوامی آگاہی کا پیغام جاری کیا، جس میں ‏شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی میں لین دین سے گریز کریں۔ابوظبی پولیس نے اپنے پیغام میں خاص طور پر ایک کمپنی کی جانب سے کرپٹو کرنسی کی لین ‏دین کے اشتہار کا حوالہ دیا اور عوام کو متنبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی دھوکے میں نہ ‏آئیں اور نہ رقم کی فراہمی کے وعدے پر یقین کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چین کی جانب سے سرمایہ کاروں کو وارننگ جاری کرنے کے بعد چین کی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوئن کی قیمت کم ترین سطح پر آ گئی تھی۔60 ہزار ڈالر کی حد کو چھو جانے والے بٹ کوائن کی قیمت 40 ہزار ڈالر پر گردش کر رہی تھی جس سے سرمایہ داروں کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا ۔ چین نے گزشتہ دنوں اپنے سرمایہ داروں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ کریپٹو کرنسی میں سٹے بازی سے باز رہیں۔اس سے پہلے ٹیسلا کے بانی ایلن مسک نے بٹ کوائن کو ماحولیات کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کاروں کی بٹ کوائن سے خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی تھی۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق چین کے تین مالیاتی اداروں، نیشنل انٹرنیٹ فنانس ایسوسی ایشن آف چائنہ، چائنہ بینکنگ ایسوسی ایشن اور پیمنٹ اینڈ کلیرنگ ایسوسی ایشن آف چائنہ نے سوشل میڈیا پر ایک وارننگ جاری کی۔ ان چینی مالیاتی اداروں نے جنھیں چینی ریاست کی حمایت حاصل ہے، لوگوں کو خبردار کیا کہ اگر انھیں کرپٹو کرنسی کی تجارت کے دوران کسی قسم کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تو انھیں کوئی تحفظ حاصل نہیں ہو گا۔ان داروں نے لوگوں کو خبردار کیا کہ کرپٹو کرنسی کی مالیت میں حالیہ تبدیلی لوگوں کے اثاثوں کے حفاظت کی خلاف ورزی ہے اور عام معاشی اور مالی امن کو متاثر کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close