عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، سی این جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا دیتے ہوئے سی این جی کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔سی این جی کی قیمت میں 18روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سی این جی کی نئی قیمت 107روپے فی لیٹر مقرر ہوگی۔سی این جی کی نئی قیمت کا اطلاق تمام سی این جی سٹیشنز پر کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سی این جی کی قیمت 89 روپے لیٹر مقرر تھی۔چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایل پی جی پر جی ایس ٹی میں اضافہ ہونے پر قیمت میں اضافہ ناگزیر تھا، سی این جی مالکان سخت مشکل سے دوچار تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close