کراچی (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بہتری کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔تفصیلا ت کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 12 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 158 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔ دوسر ی جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار شروع ہونے کے بعد اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس پر کاروباری افراد خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کا تبادلہ شروع ہو تو 100 انڈیکس 47 ہزار 429 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر کے بعد 218 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 47 ہزار 647 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں