آپ نے گھبرانا نہیں ہے، سی این جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ

کراچی (پی این آئی) ایل این جی پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھنے کے باعث سی این جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے، سی این جی ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔غیاث الدین پراچہ کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں بتایا گیا کہ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے اور ایل این جی کی درآمدی قیمت میں اضافے کی وجہ سے جن صوبوں میں لیٹر کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 18 روپے فی لیٹر اور جہاں کلو گرام کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔کراچی سمیت سندھ بھرمیں 2 ہفتے بند رہنے والے سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے کھول دیئے گئے ہیں۔سوئی سدرن گیس کے مطابق سندھ میں 22 جون سے بند گیس اسٹیشن آج صبح 8 بجے کھول دیئے گئے ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close