ایک ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کی قیمت میں کمی، سوزوکی کی ویگن آر اور کلٹس کی قیمت کیا ہو گی؟ تفصیلات آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )حکومت نے ایک ہزار سی سی سے کم گاڑیوں کی قیمتوں کو نیچے لانے کیلئے ٹیکسوں میں چھوٹ کا اعلان کر دیاہے ،پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی تمام گاڑیوں پر 2.5 فیصد کم کر دی جائے گی جبکہ ہزار سی سی گاڑیوں کے سیلز ٹیکس کو 17 فیصد سے کم کرتے ہوئے 12.5 فیصد کر دیا جائے گا اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 2.5 ختم کرتے ہوئے صفر کر دی جائے گی ، جس کے باعث گاڑیو ںکی قیمت میں ممکنہ طور پر 6.3 فیصد کمی آنے کا امکان ہے ۔سوزوکی ویگن آر :پاکستان میں یہ گاڑی کافی شہرت رکھتی ہے جس میں تین مختلف ماڈلز ہیں ،ویگن آر ”اے جی ایس “ کی قیمت میں ایک لاکھ 9 ہزار کمی متوقع ہے جس کے بعد اس کی قیمت 18 لاکھ 90 ہزار سے کم ہو کر 17 لاکھ 71 ہزار تک آجائے گی ۔ ویگن آر ” وی ایکس ایل “ کی قیمت میں ایک لاکھ 9 ہزار کمی ہو سکتی ہے جس کے بعد یہ 17 لاکھ 30 ہزار سے سستی ہو کر 16 لاکھ 21 ہزار روپے ہو جائے گی۔ ویگ آر ” وی ایکس آر “ کی قیمت میں بھی ایک لاکھ 3 ہزار روپے کمی متوقع ہے جس کے بعد اس کی قیمت کم ہو کر 15 لاکھ 37 ہزار روپے تک آجائے گی۔ کلٹس : سوزوکی کی دوسری مشہور گاڑی کلٹس ہے چونکہ یہ ہزار سی سی ہے جس کے باعث حکومتی ٹیکس چھوٹ اس کی قیمت پر بھی اثر انداز ہوگا ، کلٹس ” وی ایکس آر “ کی قیمت میں ایک لاکھ 12 ہزار روپے کمی ہو گی جس کے بعد یہ گاڑی 17 لاکھ 80 ہزار سے کم ہو کر 16 لاکھ 68 ہزار روپے کی ہو جائے گی ، کلٹس ” وی ایکس ایل “ کی قیمت میں ایک لاکھ 24 ہزار روپے کمی موقع ہے جو کہ 19 لاکھ 70 ہزار روپے سے کم ہو کر 18 لاکھ 46 ہزار روپے کی ہو جائے گی ۔چینگ این کاروان : اس گاڑی کے ہزار سی سی ماڈل کی قیمت میں بھی کمی ہو گی جو کہ 94 ہزار سستی ہو کر 13 لاکھ 96 ہزار روپے کی ہو جائے گی ۔کیا پکانٹو : کیا کی معروف گاڑی ’ پکانٹو ‘ کی قیمت میں بھی ایک لاکھ 29 ہزار روپے کی کمی متوقع ہے جس کے بعد یہ گاڑی سستی ہو کر 19 لاکھ 20 ہزار روپے کی ہو جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close