اسلام آباد (پی این آئی) کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں شہروں کے اندر جانوروں کی خرید وفروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے،این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازم قرار دیا گیا ہے، عیدالاضحیٰ کیلئے جامع ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔اس حوالے سےاین سی او سی نے تمام صوبوں کوعیدالاضحیٰ کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں، انتظامیہ کو مویشی منڈیاں شہروں سےباہر لگانے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام عملے اور تاجروں کو کورونا ویکسین لگانا لازم قرار دیا گیا ہے۔ شہری انتظامیہ کو منڈیوں میں داخلےکے موقع پرہینڈ سینیٹائزر، ماسک اور ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کی سہولیات میسر کرنے کی تاکید کی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں