سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

کراچی(آئی این پی)عالمی مارکیٹ میں سونا 11ڈالر فی اونس جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 500مہنگا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1787ڈالر فی اونس ہوگئی، جس کے بعد پاکستان میں بھی جمعے کے روز سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500روپے اور 429روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1لاکھ 9ہزار روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 93ہزار 450روپے ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں