روپیہ مسلسل کمزور ہونے لگا، امریکی ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ ہو گیا

کراچی(پی این آئی) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کے مدمقابل روپیہ کمزور ثابت ہوا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 158 روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 12 پیسے کے اضافے سے 157.87روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 80پیسے کے اضافے سے 158.80روپے پر بند ہوئی۔ دوسری جانب نئے مالی سال کے دوسرے روز بھی مسلسل سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 جولائی کو فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ نو ہزار روپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے کے ساتھ 93 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ یکم جولائی سے پاکستان میں نئے مالی سال 2021-22 کا آغاز ہوچکا ہے اور آج نئے سال کا دوسرا روز ہے۔ مالی سال 2021-22 کے پہلے دو روز میں فی تولہ سونا مجموعی طور پر ایک ہزار روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close