اسلام آباد(پی این آئی ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی دی جانے والی منظوری کا اطلاق اکتوبر 2021 سے لاگو ہو گا۔اس ضمن میں نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈسکوز نے نیپرا کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواستیں دی تھیں۔ نیپرا نے ملنے والی ڈسکوز کی درخواستوں پر مالی سال21-2020 کی پہلی اور دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔نیپرا نے گھریلو صارفین کے لیے 8 پیسے اور کمرشل صارفین کے لیے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔ اس ٹیرف کی ایڈجسٹمنٹ ایک سال تک لاگو رہے گی۔ نیپرا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ٹیرف کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن اور300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں پر لوگو ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں