کراچی (پی این آئی) نئے مالی سال کے دوسرے روز بھی مسلسل سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 جولائی کو فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ نو ہزار روپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے کے ساتھ 93 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ یکم جولائی سے پاکستان میں نئے مالی سال 2021-22 کا آغاز ہوچکا ہے اور آج نئے سال کا دوسرا روز ہے۔ مالی سال 2021-22 کے پہلے دو روز میں فی تولہ سونا مجموعی طور پر ایک ہزار روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں