ہونڈا کی نئی گاڑی سٹی پاکستان میں رواں ماہ متعارف کرائی جائے گی ،ممکنہ قیمت اور فیچرز سامنے آگئے

لاہور( این این آئی)ہونڈا کی نئی گاڑی سٹی 12 جولائی کو پاکستان میں متعارف کرائی جائے گی ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ مئی سے بکنگ جاری ہے اور اب تک متعدد افراد نے اسے بک بھی کرایا ہے مگر اب تک کسی نے گاڑی کو دیکھا بھی نہیں۔رپورٹس کے مطابق نئی ہونڈا سٹی 5 ورژنز میں دستیاب ہوگی جس میں سے 2 میں 1200 سی سی انجن ہوگا جبکہ باقی 3 میں 1500 سی سی انجن دیا جائے گا۔1200 سی سی انجن 89 ہارس پاور جبکہ 1500 سی سی اننجن 118 ہارس پاور فراہم کرے گا۔یہ ورژن سٹی 1.2 ایل مینوئل، سٹی 1.2 ایل سی وی ٹی، سٹی 1.5 ایل سی وی ٹی، سٹی ایسپائر 1.5 ایل ایم ٹی اور سٹی ایسپائر 1.5 ایل سی وی ٹی پر مشتمل ہوں گے۔ہونڈا سٹی مارکیٹ میں ٹویوٹا یاریز، چینگن ون، پروٹون ساگا اور دیگر کو ٹکر دے گی۔قیمت کے بارے میں ابھی یقین سے کہنا مشکل ہے مگر اس کی ممکنہ قیمت 33 لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close