کراچی(پی این آئی)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو طویل دورانیے کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ رُک گیا، جس کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ 158روپے سے نیچے آگئے۔انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں ڈالر کی اڑان جاری رہی اور ایک موقع پر ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 158روپے 42 پیسے کی سطح تک پہنچ گئی، تاہم بعد دوپہر طلب کے مقابلے میں رسد بڑھنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 47 پیسے کمی کے بعد 157روپے 74پر بند ہوئی۔جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر30پیسے کمی کے بعد 158روپے 20 پیسے پر بند پہنچ گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں