کراچی(آئی این پی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق200روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ9ہزار500روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونے کی قدر172روپے اضافے سے 93ہزار 879 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر چار ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 7 سو 78 ڈالر فی اونس ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں