امریکی کرنسی کی اونچی اڑان، ایک ڈالر کتنے کا ہو گیا؟ تفصیلات آگئیں

اسلا م آباد(پی این آئی)مل کی مبادلہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 60 پیسے بڑھ کر 158 روپے 21 پیسے ہوگئی ہے،گذشتہ ہفتے انٹربینک میں ڈالر کی اختتامی قدر 157 روپے 61 پیسے تھی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے اضافے سے 158 روپے50 پیسے ہے۔ دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 200 اضافے سے ایک لاکھ نوہزار500روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے اضافے سے 93 ہزار879 روپے ہو گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں