کراچی(آئی این پی)انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی ترقی کے بعد پاکستان کی آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی)امین الحق نے عوام کو خوشخبری سنائی کہ پاکستان میں آئی ٹی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں،انہوں نے بتایا کہ جولائی 2020تا مئی 2021تک پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 47اعشاریہ ایک فیصد رہی، جس کا حجم ایک ارب 90کروڑ آٹھ لاکھ ڈالرز کے قریب رہا، گزشتہ برس پاکستان نے ایک ارب 29کروڑ ڈالرز کی آئی ٹی پروڈکٹ کی برآمدات کی تھی۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جون 2021تک 2 ارب ڈالر کا ہدف بھی پورا کرلیں گے،انہوں نے اہم سنگِ میل عبور کرنے اور تیز ترین برآمدی ترسیلات پر آئی ٹی کمپنیوں، سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کو مبارک باد بھی پیش کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں