روپے کا تگڑا کم بیک، مسلسل کئی روز اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں یکدم بڑی کمی ہوگئی

کراچی (پی این آئی) مسلسل کئی روز کی گراوٹ کے بعد پاکستانی روپیہ زبردست کم بیک کرنے میں کامیاب، ایک ہی دن میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد کی کمی۔ انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جس کی وجہ سے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر158روپے سے گھٹ کر157روپے اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر159روپے سے گھٹ کر158روپے کی سطح پر آ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں65پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.25روپے سے گھٹ کر157.60روپے اور قیمت فروخت158.35روپے سے گھٹ کر157.70روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر1.10روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 158.70روپے سے کم ہو کر157.60روپے اور قیمت فروخت159.10روپے سے کم ہو کر158روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدرمیں 70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید 188روپے سے کم ہو کر187روپے اور قیمت فروخت189.50روپے سے کم ہو کر188.80روپے ہو گئی اسی طرح70پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید220روپے سے کم ہو کر218.80روپے اور قیمت فروخت221.50روپے سے کم ہو کر220.80روپے پر آ گئی ۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی اور اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 10 کروڑ 61لاکھ ڈالر رہ گئے ۔ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 15 کروڑ 8لاکھ ڈالر موجود ہیں ۔ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 25 کروڑ69لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے ہواہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close