موجیں ہی موجیں، سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(پی این آئی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1783 ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 800 روپے اور 686 روپے کی کمی ہوگئی۔قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 1 لاکھ 9 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 93 ہزار 707 روپے ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں