ایل پی جی کی قیمت میں 4روز میں تیسری بار اضافہ

اسلام آ باد (آئی این پی ) ایل پی جی کی قیمت میں 4روز میں تیسری بار اضافہ کردیا گیا ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمت 6 روپے اضافے کے بعد 155 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔ گھریلو سلنڈر 71.93 اورکمرشل میں 276.75 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ 30جون تک ایل پی جی کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی کلو مزید اضافہ متوقع ہے۔ چیئرمین ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی پالیسی 2021 کے بعد ایل پی جی نایاب ہو گئی ہے۔ سرکاری ایل پی جی پیدارواری ادارے اوجی ڈی سی ایل نے قیمت میں اضافہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہونے پر 30 جون کو ملک بھر میں ہڑتال کی جائے گی۔ چیئرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ملک میں ایک لاکھ ٹن ایل پی جی کی کمی کا سامنا ہے۔ ایل پی جی کی ایک لاکھ 60 ہزار ٹن طلب ہے جبکہ پیدوار صرف 60 ہزار ٹن ہے۔ طلب بڑھنے سے ایل پی جی کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ او جی ڈی سی ایل اور پارکو سمیت دیگر اداروں نے قیمت بڑھا دی فوری طور پر ایل پی جی امپورٹ نہ کی گئی تو بحران سنگین صورتحال اختیار کر جائے گا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کی امپورٹ پرفوری ٹیکس ختم کیے جائیں۔ ایل پی جی ریگولر ڈیوٹی کے بغیر امپورٹ سے مقامی پیداوار کی ایل پی جی کی قیمت بھی کم تھی۔ مقامی پیداوار والی کمپنیوں نے من چاہی قیمت وصول کرنا شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close