ایل پی جی کی قیمت میں بڑے اضافے کے امکان کی خبر سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑے اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان کھوکھر نےکہا کہ ایل پی جی کی پیداوار ڈیمانڈ سے ایک لاکھ ٹن کم ہے اس لیے قیمت مزید بڑھے گی۔
انہوں نے کہا کہ او جی ڈی سی ایل اور پارکو سمیت دیگر اداروں نے ایل پی جی کی قیمت بڑھا دی ہے، ایل پی جی فوری امپورٹ نہ کی گئی تو بحران سنگین جائے گا۔ عرفان کھوکھر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایل پی جی کی امپورٹ پر تمام ٹیکس ختم کیے جائیں، ایل پی جی پالیسی 2021 کو نہیں مانتے، مقامی کمپنیوں کی من مانی سے شمالی علاقوں میں ایل پی جی 160 روپے کلو کلو فروخت ہو رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close