انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان نے ڈیرے ڈال لیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 68 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 157.51 روپے سے بڑھ کر 158.19 چروپے پرپہنچ گیاہے ۔دوسر ی جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی چھاگئی ہے ، کاروبار شروع ہوا تو انڈیکس 48 ہزار 12 پوائنٹس پر تھا اور کچھ دیر کے بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 142 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 48 ہزار 154 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ ترقی کا سفر یونہی برقرار نہ رہ سکا اور اب انڈیکس میں 32 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد سٹاک مارکیٹ 47 ہزار 979 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close