وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1300روپے، اسلام آباد میں 1170، راولپنڈی میں 1240روپے، سیالکوٹ میں 1100اور فیصل آباد میں 1120 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے فیصل آباد میں آٹے کا تھیلا 1093روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ سرگودھا میں آٹے کا تھیلا 20روپے مہنگا ہوا جس کے بعد اس علاقے میں اس کی قیمت 1020روپے تک پہنچ گئی ہے۔ہاولپور میں ایک ہفتے کے دوران آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 14روپے اضافہ دیکھا گیا۔ دکاندار قیمت 1106 سے بڑھا کر 1120روپے تک بیچتے رہے۔سکھر میں آٹے کا تھیلا 1120، لاڑکانہ میں 1180روپے میں دستیاب ہے۔ لاڑکانہ میں آٹے کا تھیلا ایک ہفتے میں 20روپے مہنگا ہوا۔اعدادوشمار کے مطابق پشاور میں آٹے کا تھیلا 1100روپے، بنوں میں 1120روپے، کوئٹہ میں 1250 روپے اور خضدار میں 1200روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 1170 روپے جبکہ راولپنڈی میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1240 روپے تک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close