عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا گیا، ایل پی جی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ کردیا، نئی قیمت141روپے سے بڑھ کر 146 فی کلو ہو گئی،گھریلو سلنڈر 1772، کمرشل سلنڈر 6497 روپے ہوگیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 60 روپے اور کمرشل سلنڈر 240 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1772، کمرشل سلنڈر 6497 روپے ہوگئی ہے۔ ایل پی جی کی فی کلو نئی قیمت141روپے سے بڑھ کر 146 فی کلو ہو گئی ہے۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر نے کہا کہ پیدا واری اداروں میں ایل پی جی 5 ہزار میٹرک ٹن مہنگی کردی گئی ہے۔جون 2021 میں اوگرا نے ایل پی جی صارفین کے لیے 141روپے فی کلو، 1667روپے گھریلو سلنڈر اور 6401 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت مقرر کی تھی مگرپارکو اور او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی پیدارواری قیمت میں 5,000 روپے فی میٹرک ٹن کا اضافہ کر دیا جس کی وجہ سے 5 روپے فی کلو، 60 روپے گھریلو سلنڈر اور 240 روپے کمرشل سلنڈرمیں اضافہ ہوگیا ہے۔ اگر ٹیکس لگا دیا گیا تو قیمتوں میں اضافہ ہو گا، ایل پی جی پالیسی 2021 کو نہیں مانتے، زمینی راستے سے ایل پی جی کی درآمد پر مکمل طور پر ٹیکس ختم کیا جائے۔ واضح رہے حکومت نے15 جون کو گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت نے پٹرول فی لیٹر 2 روپے 13 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 79 پیسے مہنگا کر دیا۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمے 79 روپے 68 پیسے، جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close