کراچی(آئی این پی ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 323 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈالر کے مقابلہ روپیہ 22 پیسے مضبوط ہوا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شیئرز کے خریداروں کے مقابلے میں حصص فروخت کرنے والوں کا پلڑا بھاری رہا، یہی وجہ ہے کہ اختتام پر مارکیٹ 323 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 48 ہزار 157 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ جمعرات کو ہونے والی گراوٹ کے سبب سرمایہ کاروں کے لگ بھگ 50 ارب روپے ڈوب گئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کار بجٹ میں لئے گئے فیصلوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔۔ چند روز میں امید ہے کہ مارکیٹ میں ایک بار پھر سرمایہ کاری دیکھنے میں آسکتی ہے۔ دوسری جانب ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انٹربینک میں ڈالر 22 پیسے کمی کے بعد 156 روپے 74 پیسے پربند جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 40 پیسے میں فروخت ہوا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں