فی تولہ سونے کی قیمت میں کتنے ہزار روپے کی کمی ہو گئی؟ خریداروں کیلئے خوشخبری

کراچی(پی این آئی )بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 57ڈالر کی کمی کے بعد 1798 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1900روپے اور 1629روپے کی کمی واقع ہوئی۔ جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 107700 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 92 ہزار 335 روپے ہوگٸی۔جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کمی کے بعد 1450روپےاور دس گرام چاندی کی قیمت 8روپے57 پیسے کم ہوکر 124 روپے14 پیسے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close