فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں اضافے کی دھمکی دیدی، فی کلو قیمت میں کتنا اضافہ ہو گا؟

اسلام آ باد (آئی این پی ) فلور ملز ایسوسی ایشن نے خبر دار کیا ہے کہ سالانہ ٹرن اوور ٹیکس اور چوکر پر سیلز ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو یکم جولائی سے آٹے کی قیمت 5 روپے کلو بڑھادی جائیگی۔پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین بدرالدین کاکڑ اور صوبائی چیئرمین عاصم رضا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں لگائے گئے نئے ٹیکس واپس نہ لیے گئے تو یکم جولائی سے آٹا مزید مزید مہنگا ہو جائے گا، نئے لائحہ عمل کا فیصلہ اگلے اجلاس میں کریں گے۔  فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں گندم لے جانا اسمگلنگ نہیں لہذا ایسی پابندیاں ہٹائی جائیں۔ فلور ملز رہنماں نے کہا کہ پالیسیاں درست نہ کیں تو 20 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنا پڑے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close