حکومت کا بڑا فیصلہ، پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی ہے، پٹرول پر لیوی میں فی لیٹر ایک روپے 83 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں ایک روپے 53 پیسے کمی کردی گئی،جبکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی جبکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پٹرول پر فی لیٹر لیوی میں ایک روپے 83 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں ایک روپے 53 پیسے کی کمی کردی گئی۔ پٹرول پر لیوی 4 روپے 80 پیسے سے کم کرکے 2 روپے 97 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 5 روپے 14 پیسے سے کم کرکے 3 روپے 61 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح پٹرول کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس31 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر سیلز ٹیکس میں 26 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔اسی طرح پٹرول پر سیلز ٹیکس 15 روپے77 پیسے سے بڑھ کر 16 روپے 8 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 16 روپے 9 پیسے سے 16 روپے 35 پیسے ہوگیا ہے۔ یاد رہے حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت نے پٹرول فی لیٹر 2 روپے 13 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 3 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 1 روپیہ 89 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 79 پیسے مہنگا کر دیا۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 110 روپے 69 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 112 روپے 55 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمے 79 روپے 68 پیسے، جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 81 روپے 89 پیسے ہوگئی، نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات رات 12 بجے سے ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close