تیل قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

لاہور(پی این آئی) عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 32 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، برینٹ کروڈ کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل کی حد عبور کرگئی، کورونا ویکسین کے بعد کاروباری سرگرمیاں بڑھنے سے تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 32 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہیں برینٹ کروڈ کی قیمت 73 ڈالر فی بیرل کی حد عبور کرگئی کورونا ویکسین کے بعد کاروباری سرگرمیاں بڑھنے سے تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ دوسری جانب اوگرا کی طرف سے 16 جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی گئی ، پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے ،اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ، پٹرول 4 روپے 20 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3روپے پچاس پیسے مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین موجودہ لیوی پر کیا گیا ،اس وقت پٹرول پر فی لیٹر لیوی 4 روپے 80 پیسے ہے ،ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 5 روہے 14پیسے ہے، پٹرولیم مصنوعات کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔ وزیرخزانہ شوکت ترین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا سارا ملبہ حکومت پر ڈالاجارہاہے، دنیا میں فوڈ پرائسز زیادہ ہیں، ہم کھانے پینے والے اشیاء کی قیمتیں نیچے لائیں گے، کسان سے لے کر ہول سیلر تک جانے والے مڈل مین کا کمیشن کم کریں گے، پورے ملک میں 5 ہزار منڈیا ں قائم کریں گے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے، اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 اضافہ کربھی دیں تو طوفان نہیں آجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close