کراچی (پی این آئی) کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی آئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولا سونا 900 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ نو ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے کی کمی کے ساتھ 94 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 22 ڈالر سستا ہو کر 1856 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی آئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں