محکمہ خوراک پنجاب کا صوبے بھر میں گندم کی خریداری بند کرنے کا فیصلہ

دریاخان (آن لائن) محکمہ خوراک پنجاب نے صوبے بھر میں 15 جون سے گندم کی خریداری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ سینئرووزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے اس سلسلے میں محکمے کو ہدایات جاری کر دیں۔سینئر وزیر خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے 35 لاکھ میڑک گندم کی خرید کا ہدف بر وقت حاصل کرلیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کسانوں کو گندم کابہترین معاوضہ ادا کیا گیا۔پہلی مرتبہ پنجاب میں 400 روپے اضافے کے ساتھ گندم 1800 روپے فی من خریدی گئی۔وزیر اعظم عمران خان کسان کی خوشحالی میں ہی ملک کی ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔ا نہوںنے کہاکہ آیندہ سال کسانوں کو مزید سہولیات دیں گے اور گندم کی قیمت مذید بڑھائیں گے۔صوبے بھر کی فلور ملز کے پاس مطلوبہ ضرورت کے مطابق گندم کا سٹاک موجود ہے۔سینئر وزیر نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ فلور ملز کو گندم کی خریداری میں محکمہ خوراک بھرپور مدد فراہم، کرے گا۔فلور ملز اپنے گندم کے سٹاک مکمل کریں اور خود انحصاری کو یقینی بنائیں ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت صوبہ کے پی کے ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم دے رہی ہے۔شہریوں کو معیاری گندم اور آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں