چھوٹی گاڑیوں پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی ختم، سوزوکی آلٹو،بولان، اور یونائیٹڈ براوو اب کتنے کی ملیں گی؟‎‎

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی وزیر خزانہ نے مالی سال بجٹ میں مقامی طور پر 850سی سی گاڑیوں میں ٹیکس کی کمی کا اعلان کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق چھوٹی گاڑیوں سے ٹیکس ڈیوٹی کا ہٹا دیا گیا ہے جس کے بعد ان کاروں پر سیلز ٹیکس کو 17 فیصد سے کم کرکے 12.5 فیصد کردیا گیا ہے۔ اس کمی کے بعد سوزوکی آلٹو ، یونائیٹڈ براوو اور پرنس پرل کی قیمتیں کم ہوں گی ، اور کاریں سستی ہوجائیں گی۔آلٹو وی ایکس کی پرانی قیمت گیارہ لاکھ اٹھانوے ہزار روپے تھی جو کہ کم ہوکر گیارہ لاکھ چوبیس ہزار روپے ہو جائے گی اس طرح الٹو وی ایکس آر کی پرانی قیمت چودہ لاکھ 33ہزار روپے تھی جو کہ کم ہو کر تیرہ لاکھ 45ہزار روپے ہو جائے گی ۔ آلٹو وی ایکس ایل کی قیمت سولہ لاکھ 33ہزار تھی جو کم ہو کر پندرہ لاکھ تیس ہزار ہو جائے گی ۔ اس کے علاوہ براوو کی قیمت دس لاکھ ننانوے ہزار تھی ٹیکس میں چھوٹ کے بعد دس لاکھ تیس ہزار ہو جائے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close