25ہزار روپے سے زائد بجلی کے بل پر بھاری ٹیکس عائد

اسلام آباد(پی این آئی)مالی سال 2020-21کے دوران75 ہزار کے بجلی بل پر ایڈجسٹ ایبل ٹیکس ساڑھے 7 فیصد ٹیکس عائد ہوتا تھا لیکن اب ایڈجسٹ ایبل ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ 75 ہزار ماہانہ سے بل کم کرکے 25 ہزار روپے ماہانہ بجلی کے بل پر ہوا کریگا۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالدکی شائع خبر کے مطابق نئے وفاقی بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے اپنے عزیز و اقارب کو 3 سال سے زائد استعمال شدہ ری کنڈیشنڈ کار بھجوائی جائے گی تو اس کار کی کلیئرنس گزشتہ سال کی طرح ہوا کریگی اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ،قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خانہ نے کہاکہ سپیشل ٹیکنالوجی زونز، زرعی اجناس کے ذخیرہ گوداموں کو ٹیکس چھوٹ کی تجویز ہے،ٹیلی کام خدمات پر فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی 17 فیصد سے 16 فیصد کمی کی تجویز ہے۔ انہوںنے کہاکہ مرچنٹ ڈسکاٹ ریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں چھوٹ کی تجویز ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایف بی آر سے منسلک شدہ ٹیر ون ریٹیلرز کی طرف سے دی گئی الیکٹرانک رسید پر قرعہ اندازی کے بعد ماہانہ بنیادوں پر 250 ملین روپے کے انعامات ان خریداروں کو دیئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ای کامرس لین دین کو سیلز ٹیکس میں شامل کرنا، مخصوص سیکٹر کی برانڈ کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ این جی اوز جیسے عبدالستار ایدھی فانڈیشن، انڈس ہسپتال اینڈ نیٹ ورک، پیشنٹ ایڈ فانڈیشن، سندس فانڈیشن، سٹیزنز فانڈیشن اور علی زیب فانڈیشن وغیرہ کو غیر مشروط ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کی تجویز ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close