اسلام آباد(پی این آئی)ڈیڑھ ماہ تیل کی قیمتیں نہیں بڑھائیں اب بڑھانی پڑیں گی،وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پٹرولیم قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دیدیا،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے ہمیں کہا تھا کہ آپ بجٹپیش کردیں جس کے دوران بات چیت بھی جاری رہے گی ،شوکت ترین نے تصدیق کی کہ اس سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف 600ارب روپے ہے۔ جس کی وجہ سے فی لیٹر پیٹرول پر پی ڈی ایل 20سے25روپے پر لے کر جانا پڑے گا۔وفاقی حکومت اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر صرف 5روپے پی ڈی ایل وصول کررہی ہے۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ دنیا میں پیٹرولیم کی قیمت میں 120 فیصد اضافہ ہوا، ہم نے 34 فیصد اضافہ کیا ہے۔اگر پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو ہمیں بھی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہوگا۔پٹرولیم لیوی پانچ روپے ہے اسے بیس پچیس روپے پر لے کر جانا پڑے گا، پٹرولیم قیمتیں بڑھنے سے کچھ نہ کچھ مہنگائی میں اضافہ ہوگا،فیٹف کی وجہ سے ہنڈی کے ذریعہ رقوم کی منتقلی بہت مشکل ہوگئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزیدکہا کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام سے باہر نہیں آسکتے، آئی ایم ایف نہیں چاہتا کہ بریک ڈائون ہو اور ہم بھی یہ نہیں چاہتے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات چلتے رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں