سٹیمفورڈ(آئی این پی ) رواں برس کی پہلی سہ ماہی کے دوران عالمی سطح پر اسمارٹ فونز کی فروخت میں 26 فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینالسٹ فرم گارٹنر کی جانب سے رواں برس کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے اس دوران اسمارٹ فونز خریدے جانے کی شرح 26 فیصد زیادہ دیکھنے میں آئی۔ رپورٹ کے مطابق رواں برس اسمار ٹ فونز کی فروخت میں اضافے کی سالانہ شرح 22 فیصد تھی تاہم عالمی وبا کورونا کے بعد اس شرح میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صارفین ایک بار پھر اسمارٹ فون کی خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں لیکن اس کے باوجود عالمی سطح پر موبائل فون کی فروخت 2019کی سطح تک نہیں پہنچ پائی ہے۔ میڈیا رپورٹ بتایا گیا ہے کہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ 76.6 ملین اسمارٹ فون فروخت کرنے کے باعث سرفہرست رہی، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 58.5 ملین آئی فون فروخت کیے اور دوسرے نمبر پر رہی جب کہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر چینی کمپنی شیامی رہی جس نے رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں 48.9 ملین اسمارٹ فونز فروخت کیے۔ فہرست میں چوتھے نمبر پر موبائل کمپنی ویوو اور اوپو موجود ہیں جنہوں نے اس عرصے میں 38 ملین اسمارٹ فونز فروخت کیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں