اسلام آباد( آن لائن )وفاقی حکومت نے گاڑیوں اور یو پی ایس میں استعمال ہونے والی بیٹریاں مہنگی کر دیں۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالی سال 2021-22 کیلئے وفاقی بجٹ کی تقریر میںکہا کہ گاڑیوں اور یو پی ایس میں استعمال ہونے والی بیٹریاں مہنگی کرنے کی تجویز ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے شہریوں کے لیے’میری گاڑی اسکیم‘ متعارف کرا دی ہے۔اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی بجٹ برائے سال 2021-22- پیش کرتے ہوئے کیا ہے۔حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اسکیم کے تحت 850 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جب کہ پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل پر ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے بھی استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں