ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی (آن لائن)ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 900روپے کی کمی سے ایک لاکھ10ہزار200روپے ہوگئی۔صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات عالمی صرافہ مارکیٹ میںسونے کی فی اونس قیمت16ڈالر کی کمی سے1875ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 900روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ10ہزار200روپے اور 770روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت94ہزار480روپے پر آ گئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1460روپے برقرار رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close