برائلر گوشت مزید سستا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی )گزشتہ کئی ماہ سے برائلر گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری تھا لیکن اب گوشت کی قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی کرتے ہوئےمرغی کے گوشت کا284 روپے فی کلو سرکاری نرخنامہ جاری ۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق زندہ مرغی کا تھوک ریٹ 188، پرچون ریٹ196 روپے کلو ہو گیا جبکہ فارمی انڈے 153 روپے فی درجن سرکاری ریٹ جاری کیا گیا۔

بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

لاہور (آن لائن)نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 44 پیسے فی یونٹ کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جس سے بجلی کے صارفین کو 4 ارب 40 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایل پی پی اے نے وزارت پاور ڈویژن کو 44 پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کی تھی جسے وفاقی حکومت نے مسترد کردیا جبکہ 44 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close