سندھ حکومت نے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے، کاروبار کے نئے اوقات؟ شادی کی تقریبات کی اجازت کیسے دی گئی؟

کراچی (پی این آئی) کورونا کے دباؤ کی تازہ ترین صورتحال میںمحکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیا، کراچی میں رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔نوٹیفکیشن میں شادی ہالز، پارکس، امیوزمنٹ پارکس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بیکریاں اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی، نمائش کے لیے ایکسپو ہالز پرپابندی برقرار رہے گی۔ ریسٹورنٹس کو آؤٹ ڈور سروس کی اجازت ہوگی تاہم تین فٹ کا فاصلہ رکھنا ضروری ہوگا، جبکہ ریسٹورنٹس ٹیک اوے سروس رات 12 بجے تک کر سکیں گے۔ نوٹیفکیشن میںکہا گیا ہے کہ جم، انڈور گیمز پر پابندی برقرار ہے، اوپن ایریا میں کھیلوں کی اجازت ہوگی۔نجی اور سرکاری اداروں میں ملازمین کی ویکسی نیشن دوہفتے میں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، سرکاری اورنجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو بلانے کی اجازت ہوگی جبکہ کاروباری مراکز میں کام کرنے والے ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے۔نویں سے 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، صوبے میں مزارات، سینما، تھیٹر بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کھلی فضا میں شادی تقاریب میں 150 مہمان شرکت کریں گے، اس کے علاوہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوارکو بند رہے گی۔کورونا ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close