اسلام آباد (پی این آئی )اگر آپ گاڑی خریدنے کے خواہش مند ہیں تو کچھ انتظار کر لیں۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں امپورٹ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز میں کمی کا اعلان متوقع، 800 سی سی سے کم گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سال کے مالی بجٹ میں امپورٹ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز میں کمی کا اعلان متوقع ہے جس سے 800 سی سی سے کم گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی ہونے کا امکان ہے ۔ ملک بھر میں گاڑیاں سستی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا۔ ذرائعکے مطابق بجٹ میں حکومت کی جانب سے گاڑیوں پر عائد امپورٹ ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسز کم کیے جا سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔ خاص طور پر متوسط طبقے کو ریلیف دینے کی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سمری تیار کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔اوپن لیٹر پر گاڑی ذرائع کے مطابق جون 2019 میں ڈالر 152 روپے تھا اور تب سے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافیہوتا رہا۔ ڈالر کی قیمت 170 روپے تک پہنچ چکی تھی لیکن اب ڈالر دوبارہ 152 روپے پر آگیا ہے لیکن پھر بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں لائی گئی۔اس عرصہ کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے تک کا اضافہ ہوا۔وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی لانے کے لیے ڈیوٹی بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر میں جو گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں ان میں سے اکثر کے سپیئرپارٹس درآمد ہوتے ہیں۔ڈیوٹی میں کمی کرنے سے اور ڈالر میں کمی آنے سے نئی گاڑیوں کی کاسٹ آف پروڈکشن میں کمی آئی گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند دنوں کے اندر سمری کو منظور کرلیا جائے گا۔ وزارت صنعت و پیداوار سمری تیار کر کے وزارت خزانہ کو بھیجے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں