روپے کو بری طرح روند ڈالا، امریکی ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ ہفتہ وار رپورٹ جاری

کراچی(پی این آئی)اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 155 روپے سے تجاوز کرگئی۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر اور سعودی ریال کی قدر میں اضافہ جب کہ برطانوی پاؤنڈ اور یورو کرنسی کی قدروں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ہفتہ وار کاروبار کے دوران برآمدی شعبوں کی زرمبادلہ کی ترسیلات بھنانے سے بعض سیشنز میں اگرچہ روپیہ تگڑا بھی ہوا لیکن درآمدی ایل سیز کھلنے کاحجم بڑھنے سے ڈالر کے سامنے روپیہ ڈھیر ہوا۔ہفتہ وار کاروبار کے دوران اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر155روپے سے تجاوز کرگئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاو کے بعد 18پیسےبڑھ کر 154.61 روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر40 پیسے بڑھ کر 155.20روپے ہوگئی۔اس کے برعکس برطانوی پاونڈ کے انٹربینک ریٹ 89پیسے گھٹ کر 218.35 روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 219.50روپے پر مستحکم رہی۔انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 1روپے گھٹ کر 187.32روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر20پیسے کے اضافے سے 187.50روپے ہوگئی۔اس کے برعکس انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 4پیسے بڑھ کر41.22روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر20پیسے بڑھ کر 41.20روپے ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close