بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

کراچی(پی این آئی) نیپر ا کی جانب سے کے الیکٹرک کے لئے بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کے لئے چارماہ کے لئے ٹیرف میں اضافہ جبکہ 3 ماہ کے لئے ٹیرف میں کمی کی گئی ہے۔نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق جون، جولائی ، اگست اور اکتوبر 2020 کے ایف سی اے کا اطلاق جون 2021 کے مہینے کے بل میں ہوگا جبکہ ستمبر، نومبر اور دسمبر 2020 کے ایف سی اے کا اطلاق جولائی 2021 کے مہینے کے بل میں ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہو گا اور ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے تمام صارفین ماسوائے 300 تک یونٹ استعمال کرنے والے،لائف لائن اور زرعی صارفین پر ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close